پنڈدادنخان

ٹھیکیدار کوثر نہایت مخلص اور صاف گو انسان تھے۔ ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمدسلیم خٹک

پنڈدادنخان: چند روز قبل پنڈدادنخان میں محلہ جعفریہ کے روح رواں ٹھیکیدار کوثر جعفری حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گئے تھے جن کے ایصال ثواب کے سلسلے میں فاتح خوانی کیلئے مقامی ڈی ایس پی پولیس سلیم خٹک ان کی رہائش گاہ واقع محلہ جعفریہ گئے اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر سلیم خٹک ڈی ایس پی نے مرحوم کوثر جعفری کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے بیٹوں سے کہا کہ میں آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں کیونکہ مرحوم انتہائی دیانت دار اور مخلص انسان تھے، انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی رفاہی سماجی مذہبی میٹنگوں میں مرحوم نے نہایت قلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ہمیشہ انتظامیہ کی عزت اور اپنی کمیونٹی کے استحقاق کو مقدم رکھا، ایسے افراد صدیوں میں جنم لیتے ہیں انھوں نے مرحوم کے لواحقین سمیت انکے بیٹے مہدی کو اصلاحی اجتماعی مفادات کے سلسلے میں اپنے بھرہور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button