دینہ

دینہ اور سوہاوہ پولیس کا منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

دینہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دینہ نے 2 منشیات فروش ناصر عباس ولد محمد عارف ساکن محلہ قریشیاں دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 260 گرام چرس اور جمشید علی ولد محمد رزاق ساکن مالووال ضلع گجرات کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان حازک شاہد ولد شاہد عزیز ساکن ضلع راولپنڈی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈ اور یٰسین خان ولد مستالی خان ساکن ضلع راولپنڈی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button