جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم پرویز اختر کا رمضان بازاروں کا دورہ، اشیاء ضروریہ کے معیار و مقدار کا جائزہ لیا

جہلم: ڈ پٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بلال ٹاؤن اور مشین محلہ میں قائم ر مضان سستا بازار کا دورہ کیا اور تما م اشیاء ضروریہ کے معیار و مقدار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدا یت کی کہ تمام دکاندار ر یٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور چیزوں کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کہیں بھی چینی کی شارٹیج یا مہنگا ہونے کی شکایت نہیں ہونی چاہیے ۔ مزید یہ کہ رمضان سستا بازار میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا خاص خیال رکھا جائے اور آنے والے گاہکو ں کو بھی ایس او پیز پر عمل پیرا کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کے قیام کا مقصد یہاں اشیاء ضروریہ کی مناسب مقدار میں دستیابی اور انکی مخصوص نرخو ں پر فروخت کو یقینی بنانا، ذ خیرہ اندوزوی وبلیک مارکیٹنگ کو روکنا اورملاوٹ کو روکنے کے لئے اقدامات کرنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button