دینہ

کشمیر کے مسلمانوں کی عملی مدد کر کے ہی ہم آزادی دلوا سکتے ہیں۔ میاں رفیق

دینہ: کشمیر کے مسلمانوں کی عملی مدد کر کے ہی ہم آزادی دلوا سکتے ہیں جبکہ تمام حریت پسند تنظیمیں سید علی گیلانی کی قیادت میں منظم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار میاں رفیق جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام ضلع جہلم نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان 1990سے 5فروری اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ ایسا جذبہ ہے کہ جوہر سال پوری قوم کو اہل کشمیر کی پشت پر لا کھڑا کیا ہے۔

میاں رفیق نے کہا کہ تمام حریت پسند تنظیمیں سید علی گیلانی کی قیادت میں منظم ہو گئی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی نوجوان اسلامی جذبہ سے سرشار ہوکرکشمیر کے مسلم بھائیوں کے ساتھ عملی تعاون کرنے کا آغاز کریں تا کہ کشمیری بھائیوں کی آزادی حاسل کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہندوستان جو کشمیری بھائیوں اور خواتین پر ظلم کررہا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اندرا خوت ، اتحاد اور یگانگی کا جذبہ پیدا کریں اور ملکی سوچ اختیار کرنے ہی سے ہم بین الاقوامی برادری میں کھویا ہو مقام حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button