جہلم کے مین اور ملحقہ بازاروں میں قبضہ مافیا کا راج برقرار، شہریوں کیلئے خرید و فروخت کرنا چیلنج بن گیا

0

جہلم: شہر کے مین اور ملحقہ بازاروں میں قبضہ مافیا کا راج برقرار، جگہ جگہ غیر قانونی سٹالز ، دکانداروں نے دکانوں کے باہر موٹر سائیکل اسٹینڈز قائم کر لئے، تجاوزات کی بھرمار سے شہریوں کے لئے خرید و فروخت کرنا چیلنج بن گیا۔

لاکھو ں نفوس پر مشتمل آبادی والے شہر کے مین بازار اور اس سے ملحقہ بازار مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل ہو چکے ہیں ، جگہ جگہ غیر قانونی سٹالز ، دکانداروں نے دکانوں کے باہر موٹرسائیکلیں کھڑی کرکے بازاروں کو موٹر سائیکل اسٹینڈز میں تبدیل کر رکھا ہے جس کیوجہ سے شہریوں کا بازار سے خریداری کرنا کسی چیلنج سے کم دکھائی نہیں دیتا۔

پھلوں ، سبزیوں سمیت دیگر اشیاء فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں نے اپنے ٹھیلے بازار کے وسط میں کھڑے کرکے پیدل چلنے والوں کے لئے مشکلات پیدا کررکھی ہیں۔

دکانداروں نے کئی کئی فٹ دکانوں کا سامنا سڑکوں پر سجا رکھا ہے جس کیوجہ سے دکانداروں نے قبضہ مافیا کا روپ دھار کر حکومت کی سرکاری اراضی پر قبضے جما رکھے ہیں جس کیوجہ سے دکانداروں اور پیدل چلنے والے میں لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔

خریداری کے لئے آنے والے صارفین نے ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کو بازاروں میں قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کا پابند بنایا جائے تاکہ خریداری کے لئے آنے والے صارفین کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.