پنڈدادنخان

ڈاکٹر اختر نجمی کی ہیٹرک، تیسری بار پی ایم اے کے بلا مقابلہ وائس پریزیڈنٹ منتخب

کھیوڑہ: ڈاکٹر اختر نجمی کی ہیٹرک، تیسری بار پی ایم اے کے بلا مقابلہ وائس پریزیڈنٹ منتخب ہوگئے، اہل علاقہ کی مبارک باد۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اختر نجمی کو پی ایم اے کا تیسری بار بلا مقابلہ وائس پریذیڈنٹ منتخب کر لیا گیا ہے اس مسلسل بلا مقابلہ کامیابی پر اہل علاقہ کی سیاسی سماجی رفاعی شخصیات نے مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ڈاکٹر اختر پہلے سے بڑھ اہل علاقہ کی فلاح و بہبود میں دلچسپی لیتے رہیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر نجمی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ میری کوشش رہی ہے، میڈیکل کی فیلڈ میں جو ممکن ہوسکتا ہے اپنے علاقہ کی عوام کی بھلائی کے لیے کرتا رہوں اور وقتاً فاوقتاً مختلف نوعیت کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد اسی سلسلہ کی کڑی ہوتا ہے، رفاعی پراجیکٹس بھی ساتھ ساتھ جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری کامیابی اللہ پاک کا کرم اور ڈاکٹرز فورم سمیت کمیونٹی کا مجھ پر اعتماد ہے جس پر میں ان کا دلی مشکور ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button