دینہ

میونسپل کمیٹی دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا اہتمام

دینہ: حکومت پنجاب کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا اہتمام ، معروف نعت خواں کی شرکت ، شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا اہتمام میو نسپل کمیٹی دینہ میں زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین منعقد ہو ئی جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد سمیت دیگر عملہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

میلاد کی تقریب میں معروف نعت خواں حاجی عمران عطاری ، محمد طارق (MOI)، قاری عزیز الرحمن ، حاجی محمد شفیق عطاری سمیت دیگر نے شر کت کی جبکہ نعت شریف حاجی عمران عطاری اور محمد طارق (MOI) نے خوبصورت انداز میں پیش کیں جبکہ تلاو ت قرآن پاک قاری عزیز الرحمن نے پڑھی۔

تقریب کے آخر میں خصوصی بیان دعوت اسلامی کے حاجی محمد شفیق نے بیان کیا کہ جب یہ مبارک مہینہ آتا ہے تو عاشق رسول کے چہروں پر رونق آ جاتی ہے ذہنوں کی کیفیت بدل جاتی ہے جس نبی ﷺ کی خاطر ساری کائنات بنی ہے اس کی خوشیاں کیوں نہ منائیں۔ حضور اکرم ﷺ کی ولادت با سعادت تمام جہانوں کے لئے رحمت ہے اور رب کریم نے آپ ﷺ کو رحمت کا سبب بنایا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button