جہلم

الیکشن آگاہی مہم کے سلسلہ میں پی ٹی آئی خواتین ونگ نارتھ پنجاب کے زیراہتمام خواتین کنونشن کا انعقاد

جہلم: رہنماء پی ٹی آئی خواتین ونگ نارتھ پنجاب محترمہ صبرینہ جاوید، محترمہ زاہدہ آپا کے زیر اہتمام پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم میں الیکشن آگاہی مہم کے سلسلے میں خواتین کنونشن کا انعقاد، آنے والے عام انتخابات میں خواتین کو متحرک کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے حوالے سے گفتگو۔کنونشن میں صدر پی ٹی آئی وومن ونگ نارتھ پنجاب محترمہ کنول شوذب اور سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی وومن ونگ نارتھ پنجاب محترمہ معمونہ ناصر کی خصوصی شرکت۔

اپنے خطاب میں ومن ونگ صدر محترمہ کنول شوذب اور دیگر ومن ونگ کی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسی بھی مہذب معاشرے کی تشیکیل و تعمیر میں خواتین ایک خاص مقام رکھتی ہے، خواتین کے بغیر معاشرے کا کسی بھی شعبے میں ترقی کرنا نا ممکن ہے، ثقافتی، اقتصادی، معاشی، معاشرتی، تعلیمی، اخلاقی، تمدنی، مذہبی غرض یہ کہ معاشرے کے ہر پہلو کے استحکام میں عورت مرکزی کردار کی حیثیت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی فلاح و بہبود میں خواتین اہم کردار ادا کرتی ہے وہ بہترین ماں، باوقاربہن، ہم قدم شریک سفر، ڈاکٹر، نرس، وکیل، فرض شناس پولیس آفیسر غرض یہ کہ کسی بھی شعبے میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔کنونشن میں مرکزی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی وومن ونگ نارتھ پنجاب رابیہ اختر، رہنماء پی ٹی آئی وومن ونگ نارتھ پنجاب محترمہ نرگس جبیں اور شازیہ پروین اور دیگر ریجنل اور ضلعی قیادت بھی موجود تھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button