بڑاگواہ میں آوار کتوں کو محکمہ صحت کی ٹیم نے زہریلی دوائی دیکر مارناشروع کردیا

0

ڈومیلی: جہلم اپڈیٹس کی خبر پرایکشن، بڑاگواہ میں آوار کتوں کو محکمہ صحت کی ٹیم نے زہریلی دوائی دیکر مارناشروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بڑاگواہ گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار تھی،ہر طرف آوارہ کتے دیکھاتی دیتے تھے،سکول کے بچوں سے عام شہری خوف میں مبتلا تھے۔

جہلم اپڈیٹس نے کچھ دن پہلے آوارہ کتوں کی خبر شائع کی تھی ، جس پر آج سینٹری انسپکٹر ذکاء الرحمن نے نوٹس لیا اور ٹیم کے ہمراہ بڑاگواہ میں موجود آوارہ کتوں کو مارنے پہنچ گئے۔

جمعہ کے دن تقریبا12سے زائد آوارہ کتوں کو زہریلی دوائی دے کر مارا گیا ،سینٹری انسپکٹرذکاء الرحمن کے ہمراہ چوہدری فرحت اسرار نائب قاصد بڑاگواہ موجود تھے۔

ذکاء الرحمن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑاگواہ گردونواح میں بہت زیادہ آوارہ کتے ہوگئے تھے ،عوام کو مشکلات ہورہی تھی،اس لئے ہم نے ایکشن لیا اور آج کے دن صرف بڑاگواہ میں بارہ سے زائد چھوٹے بڑے کتے مارے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو دن کے بعد باقی علاقوں میں بھی جاکر ماریں گے،جس میں تلیکہ،حفیظ اللہ،مادو،گترشامل ہیں،ہمارے ساتھ اہلیان بڑاگواہ نے خصوصی تعاؤن کیا،جو جو کتا مررہاتھاوہ اٹھا کر گھڑا کھود کر دفناتے رہے ہیں تاکہ کوئی اور نقصان نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.