جہلم

چکن پاکس، لاکڑا کاکڑا جہلم شہر اور گردونواح میں سر اٹھانے لگا

جہلم: چکن پاکس ، کاکڑا ، لاکڑا شہر و گردونواح میں سر اٹھانے لگا،پنجاب حکومت چکن پاکس ، کاکڑا ، لاکڑابیماری سے بچاؤ کیلئے اقدامات اٹھائے، شہریوں کا مطالبہ ۔ کاکڑا، لاکڑا جسے عام الفاظ میں چکن پاکس بھی کہا جاتا ہے یہ ایک متعدی مرض ہے جس سے جسم پر کھجلی اور سرخ رنگ کے نشان پڑ جاتے ہیں یہ مرض متاثرہ بچوں کے کھانسنے‘ چھینکنے یا کھانے پینے کی چیزوں سے دوسروں میں منتقل ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار شہریوں محمد شہزادانور، منورحسین ، عمران ، صائم ، سبحان ، آیان،صاریم ، محمد انور نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ یہ بیماری شہر و گردونواح میں جراثیم کی طرح پھیلتی جارہی ہے یہ بیماری متعددی ہے جو متاثرہ بچے سے دوسرے بچے میں یک دم منتقل ہوجاتی ہے اس کے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت نے کوئی ویکسین حفاظتی ٹیکوں سمیت متعارف نہیں کروائے جس کی وجہ سے یہ بیماری بچوں میں عام ہوتی جارہی ہے۔

ڈاکٹروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس بیماری کی اعلامات میں جلد پر سرخ دانے‘ تیز بخار‘ سر درد‘ تھکن کا احساس‘ بھوک کا نہ لگنا ہے متاثرہ بچوں سے بچاؤ کیلئے اس کے برتن ‘ بستر وغیرہ الگ کردیں مریض کے زیر استعمال اشیاء کو اچھی طرح دھوئیں‘ مریض کیساتھ دوسرے بچوں کے میل جول میں احتیاط برتیں‘ مریض پبلک مقامات پر جانے سے خود اجتناب کریں ایسے مریض فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

شہریوں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے چکن پاکس ، کاکڑا ، لاکڑابیماری سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں میں اس بیماری کے تدارک کے لئے ویکسین کو شامل کیا جائے تاکہ بچے صحت مند زندگی گزار سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button