ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی نے اپنے فرائض منصبی کو فراموش کرنا شروع کر دیا، ہزاروں زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

0

جہلم: ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی نے اپنے فرائض منصبی کو فراموش کرنا شروع کر دیا، ہزاروں زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ، ناقص غیر معیاری ، ملاوٹ شدہ اور کیمیکل ملے دودھ کی ترسیل دھڑلے سے جاری ، شہری ناقص و غیر معیاری ملاوٹ زدہ دودھ کا استعمال کرنے پر مجبور، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر کے داخلی وخارجی راستوں کے ذریعے غیر معیاری دودھ کی ترسیل اپنے عروج پر پہنچ گئی۔

شہر کے داخلی راستوں، پرانا پل، جادہ چوک، کینٹ چوک، محمدی چوک، مجاہدہ آباد چوک، لاری اڈہ روڈشامل ہیں ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے معیاری اور صحت مند دودھ کی فراہمی کے دعوے صرف دعوؤں کی حد تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جب دودھ کی مانگ بڑھ جاتی ہے جس کے پیش نظر گوالے شہریوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناقص و غیر معیاری دودھ کی سپلائی شروع کر رکھی ۔

ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی سب کچھ جاننے کے باوجود خواب غفلت کی نیند سو رہی ہے ، جبکہ ملاوٹ ذدہ غیر معیاری دودھ کی ترسیل نے محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کا عملہ پچھلے کئی ماہ سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کرنے سے گریزاں ہے ، چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے شہری ناقص و غیر معیاری دودھ استعمال کرکے مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)عثمان اپنے فرائض سے تاحال نا آشنا ہیں جو باعث تشویش ہے ، ہزاروں، لاکھوں سے زائد شہریوں کی صحت کا مستقبل بھی انہی کے ہاتھوں میں ہے ،شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارتی سے نوٹس لینے اور ضلع جہلم میں فرض شناس ایماندار افسران کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.