دینہاہم خبریں

باراتیوں کی کار کی ٹرک کو ٹکر،دولہے کی بہن جاں بحق، 2 سالہ بچی اور خواتین 4 افراد شدید زخمی

دینہ: کالووال موڑ کے سامنے جی ٹی روڈ دینہ پر باراتیوں کی کار کی ٹرک کو ٹکر ،دولہے کی جاں بحق، 2 سالہ بچی اور خواتین چار افراد شدید زخمی ، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں کالو وال موڑ کے سامنے جی ٹی روڈ پر کوٹ جیمل برنالہ سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی ایک کار نمبری 8015بارش کے باعث پھسل کر ٹرک کے ساتھ جاٹکرائی جس سے کار کے پرخچے اڑ گئے۔

کارمیں سوار منان ولد اقبال عمر 28 سال ، انم زوجہ منان عمر 25 سال ، پریشے دختر منان عمر 2 سال ، مومنہ زوجہ خنان عمر 23 سال ، دولہے کی بہن حمیرا دختر امیر عبداللہ عمر 25 سال ساکنائے آزادکشمیر سر ، سینے اور چہرے پر شدید چوٹیں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں دولہے کی بہن حمیرا دختر امیر عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close