جہلم

شہری و دیہاتی علاقوں میں غیر معیاری اور ناقص اشیاء کی خریدو فروخت دھڑلے سے جاری

جہلم: ضلع کی چاروں تحصیلوں کے شہری و دیہاتی علاقوں میں غیر معیاری اور ناقص اشیاء کی خریدو فروخت دھڑلے سے جاری ۔ ان اشیاء میں زیادہ تعداد بچوں کے کھانے پینے کی چیزوں پر مشتمل ہے، لیز ، سلانٹی، دال نمکو، پاپڑ، کیچپ، ٹافیاں ،چورن چٹنیاں ،املی وغیرہ اور بہت ساری ناقص و غیر معیاری اشیاء کو مختلف مصنوعات ہول سیل مارکیٹ میں زیادہ کمیشن دے کر بڑی آسانی کے ساتھ فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں۔

دیہاتوں کے عام دکاندار اپنی رو زمرہ کی خریدو فروخت شہر کے ہول سیل ڈیلروں سے کرتے ہیں اس طریقے سے غیر معیاری مصنوعات بڑ ی آسانی سے نواحی علاقوں میں موجود ہرکریانہ و جنرل سٹور پر پہنچ جاتی ہیں اور یوں بچے پیسے دے کر اپنی زندگیوں کا سودا کرتے دکھائی دیتے ہیں کیونکہ معصوم بچے اس چیز کا فرق تو نہیں کرسکتے کہ کونسی چیز اچھی ہے اور کونسی غیر معیاری ہے جس کی وجہ سے بچوں کی بیماریوں میں کافی حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے جن کے استعمال سے الٹیوں کا بار بار آنا‘ پیچش ،گلے ، پھیپھڑوں، معدے کا خراب ہوناشامل ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت حکومت کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ شہر وں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں جتنے بھی کریانہ و جنرل سٹورز ہیں ان کی چیکنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں تا کہ شہر و مضافاتی علاقوں کے دکاندار کوئی غیر معیاری اشیاء فروخت نہ کرسکیں اور بچوں کوجان لیوا امراض سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button