جہلم

روہتاس روڈ جہلم پر تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک کی آمدورفت میں دشواری

جہلم: روہتاس روڈ جہلم پر تجاوزات کی بھرمار،ٹریفک کی آمدورفت میں دشواری،اہل علاقہ کا اصلاح واحوال کا مطالبہ،روہتاس روڈ مرزا آباد چوک کے قریب دوکانداروں کی تجاوزات اور غیر قانونی رکشہ سٹینڈ عوام کے لیے وبال جان بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر وارڈ نمبر 36مرزا آباد ،رشیدہ آباد،جمیل ٹاؤن،جرال ٹاؤن کی آبادیاں جو کہ مصروف ترین شاہراہ برلب روہتاس روڈ ہیں روڈ پر دوکانوں کے سامنے تجاوزات بالخصوص چونگی نمبر 5مرزاآباد چوک میں موجود غیر قانونی چنگ چی سٹینڈ کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑتا ہے بلکہ سکول کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے ٹریفک کا بند رہنا معمول ہے جبکہ ٹریفک پولیس کا عملہ بھی اس چوک میں ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا۔

اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں نہ صرف چوک اور دوکانوں کے سامنے سے تجاوزات ہٹائی جائیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی چنگ چی سٹینڈ کو بھی کسی مناسب جگہ منتقل کیا جائے کیونکہ رکشہ ڈرائیور روڈ کے دونوں اطراف رکشے کھڑے کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات کا ہونا معمول بن گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button