جہلم اور للِہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

0

جہلم: ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابدکی خصوصی ہدایت پر عادی مجرمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف تھانہ صدر اور تھانہ للِہ پولیس کی کاروائی ،ملزمان گرفتار، مقدمات درج ،ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات تھانہ صدر کے اے ایس آئی محمد ریاض نے ملزم عرفان کاشف ولد بوستان خان سکنہ محلہ قیصرآباد روہتاس روڈ جہلم سے پسٹل 30بور معہ2عدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ للٰہ کے اے ایس آئی ضمیر حسین نے ملزم محسن عباس ولد جابر حسین سکنہ سروبہ سے پسٹل 30بور معہ2عدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.