جہلم

سول ہسپتال جہلم میں واقع پناہ گاہ میں مقیم افراد کے لئے سحر وافطار کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ علیم یوسف

جہلم: میڈیکل سوشل آفیسر علیم یوسف نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں واقع پناہ گاہ میں مقیم افراد کے لئے سحر وافطار کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر انجمن بہبودی مریضاں چوہدری ساجد امین اور مسعود بٹ شوکت میموریل کے تعاون سے پناہ گاہ میں کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سحر و افطار کروائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ کا قیام حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے،جہاں پر غریب افراد اورمسافر عارضی قیام کرتے ہیں۔یہاں پرمسافروں کو مفت بستر اور کھانا بھی مہیا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ میں روزانہ کی بنیاد پر افطاری کا انتظام بھی کیا گیا ہے ،جہاں پر مستحق افراد کو مفت میں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button