پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
جہلم

ڈسٹرکٹ جیل جہلم عقوبت خانہ نہیں بلکہ دارالاصلاح ہے ۔ سید نذارت علی

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میںاسیران کیلئے عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب، مہمان خصوصی اے ڈی سی جی جہلم سید نذارت علی تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایت پر قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم سید نذارت علی تھے۔

تقریب میں سپرٹینڈنٹ جیل منشا سندھو،ڈپٹی سپرٹنڈنٹ مظہر اقبال، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ بابر علی بھی موجود تھے، تقریب میں 8خواتین سمیت 125اسیران میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈ ی سی جی نے کہا کہ جیل عقوبت خانہ نہیں بلکہ دارالاصلاح ہے یہاں جرائم کرکے آنے والے تمام قیدیوں کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو درست کر لیں اور اپنی غلطیوں کو دوبارہ دہرانے سے پرہیز کریں اور عید کو جیلوں میں گزارنے کی بجائے اپنے پیاروں کے ساتھ گھروں میں گزاریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close