جہلم

عید کی چھٹیاں ختم؛ سرکاری دفاتر ،بینک اوردیگر ادارے کھل گئے

جہلم: عید کی چھٹیاں ختم سرکاری دفاتر ،بینک اوردیگر ادارے کھل گئے۔ دوسری جانب دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ، سائلین سارا دن ذلیل و خوار ہوتے رہے ، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ سے عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں تھیں لیکن سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابررہی جو ملازمین دفتروں میں آئے وہ بھی خوش گپیوں میں مصروف رہے جبکہ متعلقہ افسران کے بارے میں سائلین کو بتایا جاتا رہا کہ وہ فیلڈ میں موجود ہیں ، اس طرح ماتحت عملہ حاضری لگا کر غائب ہوگیا۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جہلم ضلع بھر میں دی گئی عید کی 3 چھٹیاں منانے کے باوجود سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہی جس کی بڑی وجہ ارباب اختیار کی عدم توجہی ہے جس وجہ سے دفتروں میں اس قسم کی صورتحال بنی ہوئی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف سرکاری دفتروں کے ملازمین و افسران حاضریاں لگا کر غائب ہونا قانونی حق سمجھتے ہیں ، شہر و مضافاتی علاقوں سے آنے والے سائلین کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب متعلقہ ذمہ داران اپنی سیٹوں پر موجود نہیں ہوتے۔

دوسری طرف ملازمین کا کہنا ہے کہ ابھی عید کی چھٹیوں سے جی نہیں بھر ا،اس لئے کام کا باقاعدہ آغاز سوموار سے ہی ہوگا۔دوسری جانب بینکوں اور دیگر ادارو ں میں عید کی چھٹیوں کے بعد کام کاباقاعدہ آغازکر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button