جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر بلدیہ جہلم نے مرکزی نالوں کی صفائی اور کچرا اٹھانے کا کام شروع کر دیا

جہلم: ڈی سی جہلم کے حکم پر بلدیہ جہلم نے مرکزی نالوں کی صفائی اور کچرا اٹھانے کا کام شروع کر دیا ، سپروائزر محمد بشیراور سکندر انچارج مقرر، شہریوں کا اظہار اطمینان۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مرکزی نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشی اور سوریج کے پانی نے گلیوں اور گھروں میں جمع ہونا شروع کر دیا تھا جس کے متعلق ذرائع ابلاغ کے ذریعے ڈی سی جہلم سے نوٹس کی اپیل کی گئی تھی جس پر ڈی سی جہلم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بلدیہ جہلم کی سینٹری برانچ کو شہر بھرسے کچرے کو اٹھانے اور نالوں کی فوری صفائی کا حکم جاری کیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے بلدیہ جہلم نے بھاری مشینری کے ساتھ ڈھوک جمعہ روڈ، عباس پورہ ، اسلامیہ سکول سے آنے والے مرکزی نالے کی بڑے پیمانے پر صفائی شروع کردی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بنے کچرے کے ڈھیروں کو بھی اٹھایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سینٹری برانچ کے سینئر سپرو ائزر محمد بشیر اور سکندر کو انچارج مقرر کیا گیا ہے محمد بشیر اور سکندر سپروائزر نے بتایا کہ ڈی سی جہلم کی ہدایت پر سی اوبلدیہ کی نگرانی میں تمام شہر کے مرکزی نالوں کو مکمل طور پر صاف کیا جائے گا جبکہ جگہ جگہ بنے کچرے کے ڈھیروں کو بھی ختم کرکے شہریوں کو صاف ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں کا کچرا گلیوں ، نالیوں میں پھینکنے کی بجائے بلدیہ کے بنائے فلتھ ڈپو میں ڈالیں تاکہ عملہ بروقت اس کو ٹھکانے لگا سکے۔

شہریوں نے ڈی سی جہلم کی جانب سے عوامی مسائل کا نوٹس لینے اظہار اطمینان کیا ہے اور بلدیہ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button