وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں صحافتی کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ

0

جہلم: دور حاضر میں میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں صحافتی کردار انتہائی اہم رہاہے ، امن و امان کا قیام معاشرتی برائیوں کی روک تھام اداروں میں اصلاح احوال کے لئے انتظامیہ اور صحافیوں کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد کی قیادت جہلم پریس کلب کے چیئرمین چوہدری عابد محمودکر رہے تھے جبکہ وفد میں شامل سینئر صحافی چوہدری محمد ریاض گوندل، راجہ نوبہار خان ، عامرکیانی ، محمد شہباز بٹ، مرزاکفیل بیگ، بابر راجپوت ، نجف شہزادشامل تھے ، صحافیوں کے وفد نے ڈپٹی کمشنرمحمد سہیل خواجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع اور تحصیل کی سطح پر عوام کی بہتری خاص طور پر صحت اور تعلیم کے حوالے سے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں اور ضلع بھر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گا، اندرون شہر کے بازاروں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں، ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور دیگر شعبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے کہا کہ تمام وسائل عوامی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں ، ترقیاتی منصوبوں میں معیاری تعمیراتی میٹریل کا استعمال ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.