سوہاوہ

سوہاوہ اور گردونواح میں گاڑی چور گروہ متحرک، چور ایک وقت میں 2 گاڑیاں لے اڑے

سوہاوہ اور گردونواح میں گاڑی چور گروہ متحرک، چور ایک وقت میں 2 گاڑیاں لے اڑے، پولیس تھانہ سوہاوہ نے اطلاع ملتے ہی سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ او رگردونواح میں گاڑی چور گروہ متحرک بیک وقت 2 عدد گاڑیاں لے اڑے۔ وارڈ نمبر 14 نور پور سیداں کے مقام سے گاڑی نمبری اے پی ڈبلیو 959 سفید رنگ جی ایل آئی جبکہ دوسری گاڑی نئی آبادی نزد پیر وڈا شاہ دربار گاڑی نمبری بی ای ایچ 763 سندھ ٹیوٹا کرولا انتہائی سفاکی سے لے اڑے۔

پولیس تھانہ سوہاوہ کو اطلاع ملتے ہی سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ گاڑی مالکان کا ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گاڑیاں برآمد کر کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button