ضلع جہلم میں موسلادھار بارش، روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے، موسم خوشگوار

0

دینہ: ضلع بھر میں تیز ہواوؤں کیساتھ موسلا دھار بارش نے موسم سہانا بنا دیا، جھلسا دینے والی گرمی اڑن چھو ہوئی تو روزے داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جہلم کے چاروں تحصیلوں دینہ، پنڈدادنخان ، سوہاوہ اور جہلم سمیت گردونواح کے علاقوں میں دن 5 بجے کے بعد سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔ گرمی کی شدت کم ہونے سے روزہ داروں کے چہروں کھل کھلا اٹھے۔

ضلع جہلم میں دن 5 بجے ہی تیز ہوائیں چلنے لگیں، ساتھ ہی سیاہ سرمئی گھٹاوؤں نے آسمان کو لپیٹ میں لے لیا، قہر کی گرمی کے بعد بادلوں کے ضبط کے بندھن ٹوٹے تو وہ کھل کر برسے، گرد سے اَٹے پودے دُھل کر نکھر گئے، گرمی کا زور ٹوٹا تو روزے داروں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اُٹھے۔

ضلع جہلم کے بیشتر علاقوں میں بارش نے گرمی کو اوندھے منہ گرا دیا، بارش ہونے سے گرمی کے ستائے شہری خصوصاُُ روزہ دار افراد بے حد خوش ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.