پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈی بیکھ سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی، نوجوان کو کتے کے لین دین پر قتل کیا گیا

پنڈ دادنخان (نیر اعوان سے) پنڈدادنخان کے نواح سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی، کتے کے لین دین کا تنازعہ پرچوبیس سالہ نوجوان قتل، پنڈی بیکھ سے ملنے والی لاش کی شناخت محمد قدیر کے نام سے ہوئی ہے ،مقتول دوستوں کے ساتھ گھر سے کتا لینے نکلا اور قتل ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ پنڈی بیکھ سے 24 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسکی شناحت محمد قدیر ولد انار قوم جٹ سکنہ محال پٹی جہلم کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے والد انار نے بتایا کہ میرے بیٹا محمد قدیر، افتخار احمد اور ایک نامعلوم شخص کے ساتھ گزشتہ روز گھرسے موٹرسائیکل پر کتا لینے نکلا واپس گھر نہیں آیا ۔

مقتول کے والد نے بتایا کہ گزشتہ روز ہمیں پتہ چلا کہ پنڈ بیکھ سے 24 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جب ہم وہاں پہنچے تو لاش محمد قدیر کی تھی جسے افتخار اور نامعلوم شخص نے فائر کر کے قتل کر دیا ہے۔ وجہ عناد کتے کے لین دین کا تنازعہ ہے۔ تھانہ جلالپورشریف پولیس نے مقدمہ نمبر اٹھارہ بجرم 302/34 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button