چک نظام ریلوے پل پر رستے کی بندش، سکندر حیات کی ڈی ایس ریلوے راولپنڈی سے ملاقات

0

دھریالہ جالپ: سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و صدر پی ٹی آئی ضلع جہلم سکندر حیات گوندل کی چک نظام ریلوے پل سے ملحقہ موٹرسائیکل سوار وں کے رستے کی بندش ختم کروانے کے حوالے سے ڈی ایس ریلوے راولپنڈی سے ملاقات ، دریا عبور کرنے میں لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ،ڈی ایس میر عبداللہ نیازی کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی سکندر حیات گوندل نے تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پرچک نظام ریلوے پل سے موٹرسائیکل سوار وںکے گزرنے کے حوالے سے ریلوے حکام کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو ختم کرانے کے لئے(ڈی) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی میر عبداللہ نیازی سے انکے دفتر راولپنڈی میں ملاقات کی۔

اس موقع پرسکندر گوندل نے ڈی ایس ریلوے کی توجہ پنڈدادنخان تا ملکوال ،لالہ موسیٰ اور خوشاب سیکشنز پر ٹرینوں کی ضرورت کی طرف بھی دلوائی اور راولپنڈی تا خان پور منافع بخش ٹرین روہی ایکسپریس کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا،(ڈی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی میر عبداللہ نیازی نے عوامی مسائل کے قانونی طور پر جائزہ لے کر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.