جہلم

اس سال کورونا کی وبا کے پیش نظر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات بھی مختلف ہوں گے

جہلم: اس سال کورونا کی وبا کے پیش نظر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات بھی مختلف ہوں گے۔

اگر حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نامے پر عمل کیا گیا تو اس بار نہ روایتی انداز میں گلے مل کر عید ملی جائے گی اور نہ ہی صبح صبح چھوٹے بچے نئے نویلے کپڑوں میں تیار ہو کر عید کی نماز کے لیے گھروں سے جا سکیں گے۔

حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ عید پر ایک دوسرے سے گلے ملنے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلنے کا خدشہ ہے۔

حکومت نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کی نماز بھی گھروں کے اندر ہی پڑھی جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button