نئے پاکستان میں نیا واپڈا، بغیر ریڈنگ ہی ہزاروں کے بل، بلوں میں گزشتہ سال مئی کی ریڈنگ ہی ڈال دی گئی

0

جہلم: نئے پاکستان میں نیا واپڈا، بغیر ریڈنگ ہی ہزاروں کے بل، اسی فیصد بلوں میں گزشتہ سال مئی کی ریڈنگ ہی ڈال دی گئی، صارفین پریشان ، واپڈا ریونیو میں اضافہ کی حقیقت سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان کے دعوے داروں نے شہریوں کو لوٹنے کے بھی نت نئے حربے شروع کر دئیے ہیں گزشتہ روز ہی وزیر اعظم نے وزیر پانی کو بجلی کو اضافی بل وصول کرنے پر مبارکباد دی لیکن اس اضافی کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ جہلم میں میٹر ریڈرز نے ماہ مئی کی ریڈنگ کرنے کی بجائے سن 2018کے مئی کی ریڈنگ ہی فارورڈ کرکے ہزاروں صارفین کو لاکھوں کے اضافی بل بھیجوا دئیے ہیں۔

اس حوالے سے جہلم اپڈیٹس سروے کے دوران معلوم ہو اہے کہ اسی فیصد صارفین اضافی بل دیکھ کر حیران رہ گئے جب انہوں نے یونٹس کا موازنہ کیا تو معلوم ہو اکہ تمام بلوں میں گزشتہ سال مئی کی ریڈنگ ہی دوہرا کر بل بھیج دیا گیا ہے ایک شہری نے بتایا کہ میرے گھر گزشتہ مئی میں سات ہزار بل آیا تھا جبکہ اس مئی سے تین ماہ قبل ہم نے گھر کو بند کرکے بیرون ملک رہائش رکھی تھی لیکن اس ماہ بل دوبارہ سات ہزار اور یونٹس بھی گزشتہ مئی جیسی ہی ہیں۔

ایک صارف نے بتایا کہ میرے گھر گزشتہ سال مئی میں 314یونٹس شدید گرمی میں استعمال ہوئیں اس سال موسم بھی ٹھیک ہے اور اے سی ، ائیر کولر کا استعمال بھی نہیں ہے لیکن پھر بھی بل 314یونٹس کا ہی بھیجا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید سے قبل واپڈا حکام نے ایسی چکر بازی چلا کر شہریوں کو پریشان کر دیا ہے جبکہ بل درستگی کا والا سلسلہ تو بالکل ہی بند کر دیا گیا ہے شکایت پر افسران کہتے ہیں کہ یہ بل جمع کروابعد میں دیکھا جائے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں بغیر ریڈنگ اندازے سے بل بھیجنا کیا نیا پاکستان ہے ۔اگر یہ نیا پاکستان ہے اور نئے پاکستان کے نام پر یہ فراڈ ہونے ہیں تو ہم پرانے پاکستان میں ہی ٹھیک تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.