دینہاہم خبریں

جہلم میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2200 کے قریب پہنچ گئی

دینہ: ضلع جہلم میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2200 کے قریب پہنچ گئی، 1983 افراد صحت یاب ، 58 مریض جاں بحق، 2073 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 9628 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 140 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 12 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 19 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 84159 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2193 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 13 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1983 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 58 اموات ہوئی ہیں۔

ورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 22998 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 712 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 17 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں ۔ اب تک 2073 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 9628 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button