مہنگائی کا تناسب ملازمین کی تنخواہوں سے کئی گنا زیادہ، سرکاری ملازمین شدید ذہنی اذیت کا شکار

0

جہلم: مہنگائی کا تناسب ملازمین کی تنخواہوں سے کئی گنا زیادہ ، درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور، والدین بچوں کی جائز خواہشات پوری کرنے سے قاصر ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا حکومت وقت سے سرکاری ملازمین کی تنخواہو ں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے زیر سایہ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے د رجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہیںبڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے بہت کم ہیں جس کے باعث ملازمین شدید ذہنی ازیت کا شکارہیں، اس حوالے سے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کو بہتر تعلیم دلوائیں تو بیوی بچوں اور والدین کی کفالت رزق حلال سے پوری نہیں کر سکتے اور اگر رشوت کا سہارا لیا جائے تو ضمیر ملامت کرتا ہے۔

دوسری جانب شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ سرکاری اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے درجہ چہارم کے ملازمین کے بیوی بچوں اور والدین کے لئے فری میڈیکل کی سہولیات کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ سرکاری ملازمین اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.