پنڈدادنخان کے آئیسکو سب ڈویژن واپڈا دفتر پننوال کے ایس ڈی او نے سائلین کی ناک میں دم کردیا

0

جلالپورشریف: پنڈدادنخان کے آئیسکو سب ڈویژن واپڈا دفتر پننوال کے SDOمیاں مسعود نے سائلین کی ناک میں دم کردیا سائلین بے بس ھو گے۔میاں برادران کی اندھیر نگری چوپٹ راج نے اعلیٰ احکام کو چیلنج کردیا ،سائلین سے رشوت لیے بغیر واپڈا آفس میں سائلین سے بات کرنا بھی گناہ سمجھاجاتا ہے۔اہل علاقہ نے SDO میاں مسعود اور لائین مین میاں افتخار کے خلاف شدید احتجاج ۔

تفصیلات کے مطابق۔واپڈا پننوال کے ایس ڈی او ،میاں مسعود اور لائن مین میاں افتخار نے اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کرلیا کھل مکھلا رشوت کا بازار رشوت گرم کر رکھا ہے اگر کوئی سائل اپنی شکایات یا درخواست لے کے جائے تو یہ پیسوں کے بغیر درخواست وصول کرنے سے انکار کردیتا ہے۔

میاں مسعود کا سائلین سے کہنا کہ ہمارے پاکستانی تاداروں کا پیسہ ہم میاں برادران کا بنتا ہے اگر کچھ خرچہ پانی دینا ہے تو دو نہیں تو جو کرنا ہے کرلو ہماری پہنچ اوپر تک ہے ہم اپنی مرضی کے مالک ہیں کسی کے پابند نہیں ،اہل علاقہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے استد ہے کہ پننوال واپڈا دفتر میں تعینات SDOمیاں مسعود اور لائن مین میاں افتخارمقامی رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے ذاتی انا پر اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور ذاتی مخالفت کی وجہ سے اہل علاقہ کی عوام کو شدید پریشان کررکھا ہے ان کے خلاف رشوت خوری اور مقامی سائلین کو بلا وجہ پریشان کرنے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور اہل علاقہ کو ان سے نجات دلوائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.