پنجاب بھر میں محکمہ پی ڈی ایم اے اور دیگر ادارے پوری طرح الرٹ ہیں، میاں خالد محمود

0

منگلا: صوبائی وزیر برائے پی ڈی ایم اے میاں خالد محمود نے منگلا ڈیم کا خصوصی دورہ کیا، موجودہ پانی کے فلو کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے واپڈا اور محکمہ انہار کے مذکورہ افسران کو ضروری ہدیات دیں۔

صوبائی وزیر برائے پی ڈی ایم اے میاں خالد محمود نے منگلا ڈیم میں نصب پاور پلانٹ اور سپل وے میں سے خارج ہونے والے پانی کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں محکمہ پی ڈی ایم اے اور دیگر ادارے پوری طرح الرٹ ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.