متحدہ مزدور یونین ڈنڈوت سیمنٹ اختلافات کا شکار، مزدور یونین کے 12 اراکین مستعفی

0

کھیوڑہ: متحدہ مزدور یونین ڈنڈوت سیمنٹ اختلافات کا شکار، مزدور یونین کے 12اراکین نے اپنے استعفیٰ جنرل سیکرٹری کو بھیجوا دئیے، تنظیمی امور کمزور معاہدہ اور نئے ریفرنڈم میں نامزدگیاں اختلافات کی وجہ بنی مزدوروں کی نہایت مضبوط سمجھے جانے والی یونین اندرونی خلفشار سے سوالیہ نشان بن گئی، یونین اپنے منشور پر عمل کرنے میں ناکام ہوئی۔

چوہدری عبدالرحمن اور چوہدری ریاض للِہ کی سیاسی راہیں جدا ہو گئی، دو سو پچاس سے زائد ریٹائرڈ ملازمین بقایاجات کی فراہمی سے محروم افراد یونین سے وابستہ امیدیں ختم کر بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ مزدور یونین ڈنڈوت سیمنٹ اپنے اندرونی اختلافات کے باعث 12اراکین نے اپنے استعفے جنرل سیکرٹری کو بھیجوا دئیے متحدہ مزدور یونین مزدوروں کی طاقت وار نمائندہ یونین سمجھی جاتی تھی جس میں انتہائی سینئر اور تجربہ کار قیادت شمار تھی مگر بد قسمتی سے پچھلے کچھ عرصہ سے شدید اندرونی اختلافات کے باعث اپنے وجود کو قائم رکھنے میں ناکام ہو گئی۔

معروف مزدور رہنما اور سابقہ صدر چوہدری عبدالرحمن اور چوہدری ریاض للِہ کی سیاسی راہیں جدا ہو گئی، چوہدری عبدالرحمن سمیت عطاء اللہ گوندل یوسف ناز چوہدری منظور چوہدری امجد سمیت 12اراکین نے اپنے استعفے جنرل سیکرٹری کو بھیجوا دئیے متحدہ مزدور یونین میں مرکزی کردار کے حامل چوہدری ریاض للِہ اکیلے رہ گئے ہیں۔

یونین کی تقسیم سے 250سے زائد ریٹائرڈ مزدور جو اپنے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے پر امید تھے یونین کی تقسیم سے مایوس دکھائی دیتے ہیں کیا پوزیشن لیتی ہے اس کا فیصلہ چند روز میں ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.