تحصیل روڈ جہلم پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانوں کے باہر لگے ترپال، ٹھیے مسمار، سامان قبضے میں لے لیا گیا

0

جہلم: تحصیل روڈ پر میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانوں کے باہر لگے ترپال، ٹھیے مسمار، سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تحصیل روڈ پر تجاوزات کی بھرمار تھی، پیدل چلنا محال بن چکا تھا عوامی شکایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ عملے نے آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پڑا سامان قبضے میں لے لیا۔

غیر قانونی پتھارے اور شیڈ مسمار کر دئیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.