جہلم

جہلم شہر اور گردونواح میں گیس سلنڈروں کی ریفلنگ اور کھلا پٹرول فروخت کرنے کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

جہلم: شہر اور گردونواح میں گیس سلنڈروں کی ریفلنگ اور کھلا پٹرول فروخت کرنے کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، شہری عدم تحفظ کا شکار، سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی، شہریوں کا مکروہ دھندہ کرنے ولے بااثر افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح کے گنجان آباد علاقوںمیں غیر قانونی گیس ریفلنگ اور کھلے پٹرول کی فروخت کے دھندے کی وجہ سے شہریو ں کے سروں پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے بغیر لائسنس متعدد پٹرول پمپس اورگیس سلنڈر ریفلنگ اور کھلا پٹرول سر عام فروخت کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

سول ڈیفنس میں بھرتی کئے گئے افسران و ملازمین ماہانہ لاکھوں روپے سرکاری خزانے سے تنخواہوں کی مد میں وصول کر رہے ہیں، سول ڈیفنس کے افسران و ملازمین کی پشت پناہی کیوجہ سے غیرقانونی کارروبار وسعت پکڑتا جا رہا ہے۔

شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بااثر افراد پٹرول و گیس ریفلنگ کا دھندہ کرکے راتوں رات کروڑ پتی بننے کے خواب دیکھنے والے ملحقہ آبادیوں کے لئے بارود کے ڈپوؤں کی صورت اختیار کر چکے ہیں جس کیوجہ سے علاقہ مکینوں کے سروں پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاروں کی عدم دلچسپی و سرپرستی کیوجہ سے بااثر افراد نے غیرقانونی کارروبار دیدہ دلیری کے ساتھ شروع کر رکھے ہیں۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے گیس کی ریفلنگ اور کھلا پٹرول فروخت کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button