لوکل ویگن سروس کا روٹ سوہاوہ سے پیر پھلاہی تک بڑھایا جائے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ

0

پڑی درویزہ: علاقہ بھر کے عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سوہاوہ سے ڈھوک میکڑ تک چلنے والی لوکل ویگن سروس کا روٹ اڈہ پیر پھلاہی تک بڑھایا جائے کیونکہ ڈھوک میکڑ سے ملہال مغلاں تک سے منسلک آبادیوں کے مسافر اس وقت سڑک پر خوار ہوتے ہیں جب چکوال تلہ گنگ کے لیے جانے والی لانگ روٹ گاڑیاں یا ٹیوٹا ہائی ایس مذکورہ مسافروں خصوصاً خواتین کو بطور مسافر سفری سہولت فراہم نہیں کرتے کافی دیر کے وقفے سے ملہال مغلاں تک آنے والی ٹیوٹا ہائی ایس میں بھی مسافروں کا رش ہوتا ہے ۔

ڈھوک میکڑ اور ملہال مغلاں کے درمیاں علاقوںٹبی بنگلہ ، ڈھوک گجراں، پیر پھلاہی ، موہڑہ کنیال،علیہ موہڑہ ، پڑی درویزہ ، جھیک اور سدیالی موڑاور ملہال مغلاں تک سفر کرنے والے مسافروں کو مطلوبہ مقامات تک سفر کے لیے گھنٹوں انتظار کر پڑتا ہے۔

سوہاوہ چکوال روڈ سے متصل ان آبادیوں کے مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے سوہاوہ سے لوکل ویگن سروس کا روٹ مسافروں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کم از کم اڈ ہ پیر پھلاہی تک بڑھا دیں کیونکہ پیر پھلاہی اڈہ سے گوجرخان راولپنڈی روڈ بھی منسلک ہے اور وہاں سے بھی ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا ہو سکتی ہے خصوصاً ملہال مغلاںتا راولپنڈی والی گاڑیاں پیر پھلاہی اڈہ سے آسانی سے مل سکتی ہیں ۔

عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ چکوال سے ملہال مغلاں تک 35کلو میٹر فاصلہ کے لیے لوکل روٹ موجود ہے جبکہ سوہاوہ سے پیر پھلاہی کا سفر صرف 27کلو میٹر ہے پہلے سے موجود روٹ پرمٹ میں بآسانی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.