جلالپور شریفاہم خبریں

جلالپور شریف کے علاقہ پیر چک سٹاپ پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہوٹل مالک کو قتل کر دیا

جلالپور شریف: پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پیر چک سٹاپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہوٹل کے مالک کو قتل کر دیا، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے نواحی علاقہ پیر چک سٹاپ پر نامعلوم افراد نے پنڈی سید پور کے رہائشی ہوٹل کے مالک70 سالہ محمد اسلم چشتی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جلالپورشریف اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی، مقتول محمد اسلم چشتی صحافی عمران حیدرببلی کے سسر تھے۔
پولیس کے مطابق مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا جبکہ مزاحمت کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ ملزمان ہوٹل کے مالک کو قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button