ضلع جہلم اور چکوال میں غیرقانونی شکار کرنے والے متعدد شکاری گرفتار، پونے 16 لاکھ روپے جرمانہ

0

جہلم: محکمہ وائلڈ لائف سالٹ رینج جہلم نے چار ماہ کے دوران غیر قانونی شکار کرنے پر 135چالان کر کے 15لاکھ 86ہزار سے زائد کے جرمانے وصول کر لیے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عاصم بشیر چیمہ نے بتایا کہ ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب سہیل اشرف کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے جہلم اور چکوال میں تیتر، خرگوش اور اڑیال کے غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کیخلاف گزشتہ چارماہ میں135شکاریوں کے چالان کرتے ہوئے مجموعی طور پران سے 15لاکھ 86ہزار 500روپے کے جرمانہ وصول کیے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ نومبر و دسمبر میں 86چالانات کرتے ہوئے 8لاکھ 85ہزار 500اور ماہ جنوری فروری میں49سے زائد شکاریوں کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کیے گئے جن میں اڑیال کے صرف تین شکاریوں کو 2لاکھ 90ہزار کا جرمانہ کیاگیا اور دیگر خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 6لاکھ 83ہزار جرمانہ کیا اور ملزمان کو 14روز جوڈیشل لاک اپ بھیجا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عاصم چیمہ نے کہا کہ آئندہ بھی غیر قانونی شکار کھیلنے والے شکاریوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائیگا کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.