جہلم جی ٹی روڈ روہتاس روڈ چوک نزد لاہور موڑ ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا

0

جہلم: جی ٹی روڈ روہتاس روڈ چوک نزد لاہور موڑ ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا،ٹریفک پولیس کا اہلکار ڈیوٹی پر نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے اوقات کے علاوہ بھی ٹریفک کا جام ہونا معمول ہے جس کی بنیادی وجہ اس چوک میں چنگ چی رکشہ کا سواریوں کے لیے کھڑا ہونا ہے اب تو یہ باقاعدہ ایک چنگ چی سٹینڈ بن چکا ہے۔

پنڈدادنخان اور للٰہ انٹر چینج سے جہلم آنے والی گاڑیوں کا گزر اسی روڈ سے ہوتا ہے سکول کے اوقات میں تو یہاں ٹریفک بلاک ہونا معمول ہے جس کی وجہ اس چوک میں ٹریفک پولیس کا کسی اہلکار کا نہ ہونا ہے۔

سماجی حلقوں نے ڈی ایس پی ٹریفک حافظ عطاء الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس کے عملے کی ڈیوٹی لگائیں،کہ وہ روہتاس روڈ چوک مرزا آباد نزد لاہور موڑ روڈ کے اوپر چنگ چی رکشہ کھڑا نہ ہونے دیں اور ٹریفک کو کنٹرول کریں تاکہ گزرنے والوں کو ذہنی کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے،بالخصوص سکول کے بچوں کو اس اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.