پنڈدادنخان

ڈپٹی کمشنر کا پنڈ دادنخان، کھیوڑہ اورللِہ میں پانی فراہم کرنے والی سکیموں کا تفصیلی دورہ

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے تحصیل پنڈ دادنخان، کھیوڑہ اورللِہ کے دیہی علاقوں میں پانی فراہم کرنے والی سکیموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی)ڈاکٹر ستائش ،اے سی پنڈدادنخان مجاہد عباس، ڈی او ڈولپمنٹ اشتیاق احمد،اکسیئن پبلک ہیلتھ ناصر جنجوعہ اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ذولفقار احمد بٹ موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے پنڈ دادنخان میں نرومی ڈھن سکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکو مت پنجاب کی یہ سکیم تین فیزز پر مشتمل ہے ،01 اور02 فیز کامیابی سے مکمل کر لینے کے بعد اب آخری فیز کے ٹینڈر کا عمل جاری ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ 816 ملین روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے پانی کے پروجیکٹ سے 32 سے زائد دیہاتوں کو صاف پانی مل سکے گا ۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ذولفقار احمد بٹ کو ہدایت دی کے ہنگامی بنیادوں پر ٹینڈر سمیت دیگر کاموں میں تیزی لائی جائے اور نرومی دھن کی میں 6 ٹیوب ویل فوری لگائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان مجاہد عباس کو ہدایت دی کہ موضع کھارا، کہانہ، نیرومی ڈھن کے مکینون کو واٹر سپلائی کے حوالے سے درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے مقامی کمیونٹی سے رابطے میں رہیں اور خراب ٹیوب ویلوں کی فوری مرمت کروا کر انہیں فنکشنل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں واٹر سپلائی کے متعدد غیر قانونی کنکشنز کی اجازت نہیں دی جائے اور ایسے کنکشن فوری منقطع کئے جائیں۔

انہوں نے علاقہ مکینوں کو کہا کہ واٹر سکیم کے آخری فیز مکمل ہونے پربتیس سے زائد دیہات مستفید ہو سکیں گے ۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر ہر گز سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا اور جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button