دینہ

فروغ تعلیم کیلئے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔ علمی و ادبی، سماجی حلقے

دینہ: فروغ تعلیم کیلئے بامقصد ضروریات کو پورا کیا جائے ،پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس با مقصد تعلیم مہیا کرنے کے لیے ناگزیر ہے ، علمی و ادبی اورسماجی حلقے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس اس وقت تقریباً 2200طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔ تقریباً چھ شعبہ جات میں ماسٹر ڈگری دی جاتی ہے۔ موجودہ ایڈمنسٹریٹر کی کاوشوں سے مستقبل میں PHDکروانے کا بھی انتظام ہو رہا ہے۔

تقریباً 100ملازمین اس وقت پنجاب یونیورسٹی جہلم میں ملازمت کر رہے ہیںجبکہ پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی نسبت زیادہ متحرک اور فعال ہے ۔ اگر جہلم کیمپس کا وجود نہ ہوتاتوگردو نواح کی موجودوہ طلباء و طالبات کی اکثریت تعلیم سے محروم رہ جاتی کچھ ناعاقبت اندیش لوگ بلاوجہ علم دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سماجی ، علمی او ر مذہبی حلقوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فروغ تعلیم کے لیے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کی بامقصد ضروریات کو پورا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button