پنڈدادنخان

شادی ہالز اور مارکیز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ میاں مراد حسین

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا نے کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے اور عملدرآمد بنانے کیلئے میرج ہالز اور مارکیز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، شادی ہالز اور مارکیز ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اے سی پنڈدادنخان کا کہنا تھا کہ شادی ہالز اور مارکیز پر سماجی فاصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کے بیٹھنے کا بندوبست کیا جائے اور سینیٹاہزر سمیت ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہیں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button