کھیوڑہ

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کے سوشل کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعزیتی اجلاس

کھیوڑہ: محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر کھیوڑہ اور پنڈدادنخان کی کمیونٹی کے افراد کا بھرپور اجلاس کھیوڑہ روڈ پر مقامی ہوٹل پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں غلام صفدر شمی،ملک عظیم سرور،حافظ شاہد عمران ملک محمد فیصل کونسلر ملک شکیل سلیم شہزاد ملک شہزاد ملک ساحل اسامہ شاہد ملک عرفان تنویر شاہ جبکہ پنڈدادنخان سے چودہدری سلیم باگڑی خواجہ سہیل عباس منتظر مہدی عبدالوحید اور راشد خان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو وطن عزیز کے لئے گرانقدر قرار دیا گیا، آج اگر پاکستان دشمنان وطن کی دھمکیوں کو مذاق میں اڑا دیتا ہے یہ اسی شخص کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اس کی محنت شائق نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت فاتحہ اوردرجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button