جہلماہم خبریں

کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔ سید نذارت علی

جہلم: ضلعی انتظامیہ کے زیرانتظام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی کی گئی، جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے شرکت کی۔ شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، ڈی ایف او محمد نعمان، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر مغل، انچارج کمپلینٹ سیل یاسر محمود، چیف آفیسر ضلع کونسل اور دیگر تمام کچہری کمپلیکس میں دفتر کے افسران و اہلکاران نے پندرہ منٹ کے لئے کشمیر کے ساتھ یادگاری سیشن کا مظاہرہ کیا جو کہ 12 بجکر 15 منٹ تک جاری رہا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیل سطح پر ریلیوں کا انعقاد کیا۔ضلع جہلم میں پنجاب حکومت کے دیگر دفتر و تعلیمی اداروں میں بچوں نے کشمیر کے حق میں احتجااج ریکارڈ کروایا۔
ہمہ وقت ضلع بھر کے متعدد نجی و سرکاری اداروں اور دیگر محکمہ جات کے افسران اپنے اپنے دفتر میں 12 بجے پندرہ منٹ تک سیشن میں سٹاف کے ہمراہ کشمیری بھائیوں کی حمایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کو سپورٹ کیا ہے ۔ مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر دفتر کچہری کمپلیکس میں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button