ڈومیلی

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں شروع ہو گئیں

ڈومیلی: ماہ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی جگہ جگہ جھنڈوں بیجوں کے اسٹال لگ گئے، عاشقان رسول ﷺسے محبت کرنے والے جوش جذبہ کے ساتھ خریداری کرکے اپنی محلوں، گلیوں، گاؤں، شہر کو دلہن کی طرح سجانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھرکی طرح ضلع جہلم، سوہاوہ، ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں جھنڈوں، جھنڈیوں، بیجیز سمیت دیگر سجاوٹ کی چیزوں کے اسٹال سج گئے ہیں۔

عاشقان رسول ﷺ کی یوم ولادت جشن عید میلاد النبیﷺ کو جوش و جذبہ کیساتھ منانے کیلئے گھروں محلوں گلیوں گاؤں گاؤں اور مسجدوں کو دلہن کی طرح سجانے کا کام زوروشور سے جاری ہے۔ ہر روز مختلف علاقوں کی مسجدوں اور گھروں میں محافلوں کا بھی اہتمام کیاجارہاہے۔

12ربیع الاول حضرت محمد ﷺکی یوم ولادت بروز منگل 19 اکتوبر کو جوش و جذبہ کیساتھ منایاجائے گا جس کی بھی تیاریاں جاری ہے۔بارہ ربیع الاول کے دن کیک کاٹیں جائیں گے، جلسے جلوس ریلیاں نکالی جائیں گی، محفلوں کااہتمام کیاجائے۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی بڑاگواہ میں گھروں کی سجاوٹ کا بھی مقابلہ ہوگا جس میں گھروں کو سجانے کے ساتھ ساتھ مختلف ماڈلز پیش کئے جاتے ہیں، بارہ ربیع الاول کے روز میلاد کمیٹی خوبصورتی میں پہلی پوزیشن گھر کے رہائشیوں کو انعام بھی دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button