پنڈدادنخان اور کھیوڑہ پولیس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد

منشیات فرو ش اور جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے ہرگیز نہیں بچ سکتے ،عبدالغفور بٹ

0

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی ہدایا ت پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ پنڈدادنخان پولیس اور کھیوڑہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف تیزی سے کاروائیاں جاری منشیات فروشوں سے 1060گرام چرس اور 15لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او جہلم ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی ہدایا ت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔

گزشتہ رات تقریبا 8بجے کھیوڑہ پولیس کے اہلکاروں نے ڈنڈوت روڈ کی طرف سے ایک مشکوک شخص امیر حسین ولد غلام شبیر کو آتے دیکھاجس نے پولیس کو دیکھ کربھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے فرار نہ ہونے دیا جس سے تلاشی لینے پر 1060 گرام چرس برآمد کی جو کہ فروخت کرنے کے لیے جارہا تھا پولیس نے گرفتار کر کہ مقدمہ بجرم 9C CNSA درج کر لیا ہے۔

پنڈدادنخان پولیس اہلکار وں نے دوران گشت آصف رضا کو 5لیٹر دیسی شراب جو کہ وہ فروخت کرنے کے لیے لے کرجارہاتھا شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ بجرم 3/4درج کر لیا جبکہ پولیس کو ذرائع سے اطلاع ملنے پر شراب فروش محمد اشفاق عرف شانی سکنہ چوران جو کہ سڑک پر شراب فروخت کر رہا تھاجس کو 10لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کر کے تینوں منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملزم کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور جو مفرورڈکیت پہاڑی ایرایا میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے ان کی تلاش بھی جاری ہے، وہ بھی جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.