جہلم

برائلر مرغی کی اونچی اڑان، مرغی کے گوشت کی قیمت 500 روپے کے قریب پہنچ گئی

جہلم: برائلر مرغی کی اونچی اڑان ،مرغی کے گوشت کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے سلسلہ تواتر سے جاری ہے، بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر شہری تشویش میں مبتلا ہیں۔

عیدالفطرسے قبل ہی مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے من مانے نرخوں میں اضافے کرکے شہریوں کے پہنچ سے کوسوں میل دور کر دیا ہے ، جس کیوجہ سے غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہری مرغی کے گوشت کے استعمال سے محروم رہیں گے ، ایک بار پھر سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید30 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعدمرغی کا گوشت410 سے بڑھ کر450 روپے ساڑھے 7 سو گرام کر دیا گیاہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عید الفطر کے قریب آتے ہی شہر و گردونواح کے قصابوں نے بھی چھوٹے اور بڑے گوشت کے من مانے نرخ مقرر کر دیئے ہیں، مٹن کا سرکاری ریٹ850 روپے مارکیٹ میں 1200 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔بڑے گوشت کا سرکاری ریٹ 425 روپے مقرر ہے جبکہ ، مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ گوشت فروخت کرنے والے قصاب گوشت تیار کرنے سے پہلے گاہک کو بتا دیتے ہیں کہ گوشت کی قیمت کے ساتھ عیدی کے پیسے الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھنڈے کمروں سے نکل کر بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے نرخ چیک کریں خودساختہ مہنگائی کا سبب بننے والے دکانداروں کی سرپرستی کرنے کی بجائے گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائیں تاکہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button