جہلم

ملک بھرکی طرح سول ہسپتال جہلم میں اقلیتوں کا قومی دن منایا گیا

جہلم: ملک بھرکی طرح سول ہسپتال میں اقلیتوں کا قومی دن منایا گیا۔ یوم اقلیت کے موقع پر عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات کی زیر صدارت منیارٹی ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جسے اقلیتی برادری منیارٹی ڈے کے طور پر جوش و خروش سے مناتی ہے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے ماتحت ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح نے صرف 11 اگست کی تقریر ہی نہیں بلکہ لگ بھگ اپنی 33 تقریروں میں اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں بات کی۔ ریاست کا کسی کے مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہوگا۔ ہر کسی کو مذہبی آزادی ہوگی اور ریاست نہ تو کسی مذہب کو فروغ دے گی اور نہ ہی کسی کو دبائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عیسائی عیسائی نہیں رہیں گے اور مسلمان مسلمان نہیں رہیں گے۔ مذہبی اعتبار سے نہیں بلکہ سیاسی اور قومیت کے اعتبار سے پاکستان کے آئین میں تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں کسی کو دوسرے پر برتری حاصل نہیں ہے، منیارٹی کا لفظ کوئی طعنہ نہیں ہے یہ صرف تعداد میں کم لوگوں کو ظاہر کرتا ہے لہٰذا کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے اقلیتی ملازمین میں تحائف تقسیم کئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button