جہلم میں ایک مرلہ زمین کے تنازعہ نے ایک اور شخص کی جان لے لی

0

جہلم: نواحی علاقہ چوٹالہ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ چوٹالہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے مرزا صدیق کو قتل کر دیا، نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ چوٹالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ایک مرلہ زمین سے شروع ہونے والی دشمنی میں چند ماہ میں تین افراد قتل ہو گئے، دشمنی کے باعث تین افراد جیل میں سزا کاٹ رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.