جہلماہم خبریں

تمام محکمے ضلع جہلم کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ہفتہ صفائی مہم کی پیشرفت کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کارپوریشن سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل افسران سے ہفتہ صفائی مہم کے پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہفتہ صفائی مہم کو بھرپور طریقے سے منایا جائے اور اس سلسلہ میں تمام محکمے شجرکاری،صفائی ستھرائی،انسداد تجاوزات، آلودگی کی روک تھام اور شہر و ضلع کی  صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو شہر کی صفائی اور سیوریج سے متعلقہ تمام شکایات کو جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایت کی۔ مزید انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو سڑکوں سے دور کسی مناسب جگہ ڈمپ کریں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اشیا خورونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور دیگر معاملات کا تفصیلاًجائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مقررہ کوٹہ کے مطابق چینی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور کہیں بھی اس کی شارٹیج یا مہنگا بکنے کی شکایت ہو تو فوری ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس انسپکشن کے عمل کو مزید تیز کریں اور زیادہ سے زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں اور اشیائے خوردونوش کے مقررہ سرکاری نرخوں پر دستیابی کے علاوہ کوالٹی اور مقدار کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button