دیوان حضوری تا مزار سلطان شہاب الدین غوری روڈکو مرمت کیا جائے۔ چوہدری مطلوب حسین

0

پڑی درویزہ:OGDCLغوری آئل فیلڈ کی بھاری گاڑیوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار دیوان حضوری تا مزار سلطان شہاب الدین غوری روڈکو مرمت کیا جائے، مذکورہ سڑک غوری آئل فیلڈ کی بھاری گاڑیوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، پٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ کی سالانہ گرانٹ سے جی ٹی روڈ تا مزار غوری سڑک کارپٹ کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار نواحی یونین کونسل پیل بنے خان کے سماجی کارکن چوہدری مطلوب حسین نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ سوہاوہ چوک سے براستہ دیوان حضوری تا مزار سلطان شہاب الدین غوری 14کلو میٹر سڑک محض اس لیے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے کہ OGDCLکے زیر اہتمام قائم شدہ غوری آئل فیلڈ سے دن رات بھاری ٹریفک اس سڑک پر رواں دواں رہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عمائدین یا عوام کو یہ علم نہیں ہے پٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ کے مطابق غوری آئل فیلڈ کی انتظامیہ کو سالانہ 50ہزا ر ڈالر علاقہ کی فلاح و بہبود پر صرف کرنا لازمی ہے نیز علاقہ اور ضلع جہلم کے رہائشی 50فیصد ملازمین بھی بھرتی کرنے ضروری ہیں۔یومیہ بنیادوں پر کمپنی بیش قیمت تیل اور گیس کے ذخائر حاصل کرکے اربوں کا زر مبادلہ بچا رہی ہے ۔

چوہدری مطلوب حسین کا کہنا تا کہ غوری آئل فیلڈ کی انتظامیہ کو سرکاری معائدے کے مطابق یہ گرانٹ علاقہ کے لیے مختص کرنی چاہیے تا کہ جی ٹی روڈ سے منسلک 14کلو میٹر دیوان حضوری تا مزار سلطان شہاب الدین غوری ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک از سر نو کارپٹ انداز میں کشادہ کرکے تعمیرکر کے علاقہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.