المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے سوہاوہ کے دیہی علاقے ہتھیہ دھمیال میں پانی کا مسئلہ حل کر دیا

0

سوہاوہ کے دیہی علاقے ہتھیہ دھمیال میں اہلیان علاقہ کے دیرینہ مطالبہ کو المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے پورا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ہتھیہ دھمیال اور اہل علاقہ کو پانی کی قلت کا سامنا تھا جس کی وجہ سے گرمیوں میں طلباء کو شدید مشکلات پیش آتی تھیں گورنمنٹ ہائی سکول اور اہل علاقہ کو چار سو میٹر دور سے پانی بھر کر لانا پڑتا تھا جو کہ گرمیوں میں کنواں میں پانی ختم ہو جاتا تھا جس کی وجہ سے سکول کے طلباء کو شدید پریشانی اٹھانا پڑتی تھی۔

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نے سکول میں نہ صرف بورنگ کروا کر دیا بلکہ سکول میں فلٹر پلانٹ لگانے کا اعلان کیا، سکول میں منعقدہ تقریب میں چیئر مین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ شبیر احمد اور محمد نعمان ہاشمی و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہے کہ وہ ایسے علاقوں میں گورنمنٹ سیکٹرز اور بالخصوص سکولز اور ہسپتال میں کار خیر کے کاموں میں حصہ لیں، انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کی وجہ سے ہمارے معصوم طلباء اور اہل علاقہ کی خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا تھا، الحمداللہ سکول میں بورنگ سے وافر مقدار میں پانی ہے اور انشاء اللہ سکول میں جلد فلٹر پلانٹ بھی لگا دیا جائیگا جس سے اہل علاقہ کو بھی فائدہ ہو گا۔

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین شبیر احمد مغل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ جہاں بھی ممکن ہوا ہم ہر ممکن پانی کے سہولت مہیا کرنے کے لیے بورنگ وغیرہ کروا کر دینگے اور دیگر بھی فلاحی کاموں کو اسی طرح جاری رکھا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.